دو خواتین کی خودسوزی

حیدرآباد /28 مارچ ( سیاست نیوز ) کنچن باغ اور راجندر نگر کے علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ کنچن باغ پولیس کے مطابق 26 سالہ ثمینہ خاتون جو سلطان کا الاوہ علاقہ کے ساکن انور پاشاہ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 26 مارچ کو مبینہ خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ راجندرنگر پولیس کے مطابق 45 سالہ انورادھا جو وویکر سیکشن کالونی کے ساکن سبھاش سنگھ کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے تنہائی سے دلبرداشتہ ہوکر اقدام کیا ۔ 5 سال قبل اس خاتون کے شوہر کی موت ہوئی تھی اور اس خاتون کی ایک بیٹی بھی جو کچھ عرصہ قبل فوت ہوگئی تھی ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا ۔