حیدرآباد ۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) ملک پیٹ اور شاہ میرپیٹ حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئیں۔ ملک پیٹ پولیس کے مطابق 80 سالہ خاتون لکشما اماں جو ریٹائرڈ ملازمہ تھی۔ آسمان گڑھ علاقہ میں رہتی تھی۔ 24 ڈسمبر کو یہ خاتون اس کے مکان میں پیش آئے واقعہ میں حادثاتی طور پر جھلس کر شدید متاثر ہوگئی تھی جو علاج کے دوران عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگئی۔ شاہ میرپیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون نرملا جو شاہ میرپیٹ علاقہ کے ساکن شخص ملیش کی بیوی تھی، 21 ڈسمبر کو یہ خاتون اس کے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گئی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔