حیدرآباد یکم ڈسمبر (سیاست نیوز)میڑ چل علاقہ میں پیش آئے ایک دلسوز واقعہ میں سوتیلے باپ نے دو بیٹیوں کی عصمت ریزی کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ چندرا اپنی عمر سے بہت زیادہ عمر کی بیوہ سے حال ہی میں شادی کی تھی ۔ اس خاتون کی دو لڑکیاں جو 14 سالہ 9 ویں جماعت طلبہ اور 11 سالہ 6 ویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ چندرا نے مبینہ طور پر بڑی لڑکی کو دھمکا کر اس کی عصمت ریزی کی جس کے سبب وہ حاملہ ہوگئی ۔ اتنا ہی نہیں چندرا نے آج 11 سالہ کمسن کی عصمت ریزی کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں لڑکی نے اپنے اسکول ہیڈ میسٹر پشپا کو اپنے سوتیلے باپ کی اس گھناونی حرکت سے واقف کروایا ۔ اسکول ہیڈ میسٹرس نے میڑ چل پولیس سے شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نربھئے ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ۔