حیدرآباد /23 اگست ( سیاستن نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں دلسوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں دو بھائیوں میں معمولی بات پر جھگڑا بڑے بھائی کی موت کا سبب بن گیا اور مکان میں افراد کی موجودگی کے درمیان اس نوجوان نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس چندرائن گٹہ کے مطابق 22 سالہ احتشام علی جو احمد نگر بنڈلہ گوڑہ علاقہ کے ساکن مجاہد علی کا بیٹا تھا ۔ کل اس نے اپنے گھر میں انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق احتشام علی اور اس کے چھوٹے بھائی کے درمیان معمولی بات پر بحث و تکرار ہوئی اور احتشام نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔