دو بدنام عادق رہزن گرفتار

حیدرآباد 18 جون (سیاست نیوز ) کمشنر ٹاسک فورس سنٹرل زون ٹیم نے دو بد نام زمانہ عادی رہزنوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے تین لاکھ مالیتی مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ نرسمہا عرف موگلی اپنے ساتھی یو اومیش ساکن افضل ساگر ملے پلی اکثر آر ٹی سی بسوں میں اپنے دیگر ساتھیوں بوریا ‘دھرم ‘ارون اور جہانگیر کی مدد سے پاسنجرس کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا کرتے ۔ طلائی چین کا سرقہ کرنے کے بعد وہ بس سے اتر جاتے ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین علاقہ سیف آباد‘ نارائن گوڑہ ‘ہمایوں نگر اور سلطان بازار پولیس اسٹیشن حدود میں آر ٹی سی بسوں میں سرقہ کئے ۔ سابق میں سلطان بازار پولیس نے نرسمہا کو اسی قسم کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا ۔ ٹاسک فورس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 11 تولے طلائی زیورات برآمد کرلئے ۔