دو بائیکوں میں تصادم ، تین افراد زخمی

یلاریڈی ۔ /29 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل سداشیو نگر کے موضع ملوپیٹ شیوار میں 44 ویں قومی شاہراہ پر دوپہر کو دو بائیک ایک دوسرے سے ٹکرانے پر اس حادثہ میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ترمن پلی سے تعلق رکھنے والے نرسیا ، بال نرسا بائیک پر نظام آباد سے کاماریڈی کی طرف آرہے تھے ۔ ان کے پیچھے ایک اور بائیک پر ٹیکریال سے تعلق رکھنے والا نرسملو گاڑی بے قابو ہونے سے سامنے والی بائیک کو ٹکر دیدی جس سے دونوں بائیک پر سوار تین افراد سڑک پر گر پڑے اور انہیں شدید زخم لگے ۔ 108 ۔ ایمبولینس کے ذریعہ انہیں کاماریڈی کے دواخانہ کو منتقل کیا گیا ۔ منڈل سداشیو نگر پولیس کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے ۔

آبی کنڈی میں گرنے سے
معصوم فوت
یلاریڈی ۔ /29 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حادثاتی طور پر آبی کنڈی میں گرنے سے معصوم لڑکا فوت ہونے کا واقعہ یلاریڈی کے ویلوٹلا گرام پنچایت حدود والے وینکٹاپور علاقہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق موضع کے سائیلو کا بیٹا 6 سالہ سری رام کھیلتے کھیلتے آبی کنڈہ میں جاگرنے سے فوت ہوگیا ۔ لڑکے کی ذہنی توازن ٹھیک نہ ہونے سے یہ حادثہ پیش آیا بتایا گیا ۔