دو ایڈیشنل ایس پی کے تبادلے

حیدرآباد۔/29اپریل، ( سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے آج دو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے تبادلے عمل میں لائے ۔ ایم سرویشور ریڈی جو تعیناتی کیلئے منتظر تھے انہیں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اڈمنسٹریشن ضلع عادل آباد مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون مسٹر کے آر ناگ راجو کا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویجلنس انفورسمنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ وہاں کے عہدیدار بی سرینواس ریڈی کو تعینات کیا گیا ہے۔