حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملازمت چلے جانے کے خوف سے ایک شخص نے اور ملازمت سے مطمئین نہ ہونے کے سبب ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات سکندرآباد کے علاقہ تکارام گیٹ اور حیدرآباد کے علاقہ پنجہ گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ تکارام گیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ مہیندر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ تکارام گیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کی نوکری چلی گئی تھی جو نوکری چھوٹ جانے کے بعد سے پریشان تھا 27 ستمبر کے دن اس نے اپنے گلے پر خود حملہ کرلیا اور خودکشی کا اقدام کیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 28 سالہ موہن ریڈی جو بی ایس مقطعہ علاقہ کے ساکن ستیہ راؤ ریڈی کا بیٹا تھا ۔ یہ شخص پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موہن ریڈی جہاں ملازمت کرتا تھا وہ اس ملازمت سے مطمین نہیں تھا او روہ ملازمت ترک کرنا چاہتا تھا اور ایسی ملازمت کی تلاش میں تھا جہاں کام کرتے ہوئے اسے اطمینان حاصل ہو ۔ اس نے خودکشی نوٹ میں اس بات کا ذکر کیا ۔ پولیس نے اس کے مکان سے خودکشی نوٹ برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس پنجہ گٹہ نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔