دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حبیب نگر کے علاقہ افضل ساگر اور چیتنیہ پوری کے علاقہ سمتا پوری کالونی میں دو مختلف واقعات میں دو افراد نے خود کشی کرلی ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ کرشنا کمار جو افضل ساگر علاقہ کے ساکن سدھاکر کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق اس نوجوان کی خود کشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 35 سالہ بھاسکر جو چتنیہ پوری علاقہ میں رہتا تھا ۔ ضلع ورنگل کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل اپنے ساتھی کے مکان سمتا پوری کالونی گیاتھا اور اس نے کل رات اپنے ساتھی کے مکان میں خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔