دو افراد کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : عنبر پیٹ اور مراد نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے مالی پریشانیوں کے سبب خود کشی کرلی ۔ عنبر پیٹ پولیس کے مطابق 38 سالہ سامبا شیوا راؤ جو سیکوریٹی گارڈ تھا پٹیل نگر میں رہتا تھا ۔ کل شام اس نے پھانسی لے کر خود کشی کرلی جو مالی پریشانیوں سے تنگ آچکا تھا ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 47 سالہ مرلی کرشنا جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ کرانتی نگر میں رہتا تھا ۔ کاروبار میں بھاری نقصان سے دل برداشتہ ہو کر اس نے اپنے دفتر میں خود کشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔۔