دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /26 اگست (سیاست نیوز)  گھریلو مسائل اور بیوی کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات جوبلی ہلز اور کندکور پولیس حدود میں پیش آئے ۔ جوبلی ہلز پولیس کے مطابق 26 سالہ انیویش جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ بورا بنڈہ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص گھریلو مسائل کا شکار تھا اور ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ جس نے /22 اگست کے دن پھانسی لیکر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 35 سالہ یادگیری جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کندکور علاقہ میں رہتا تھا ۔ /22 اگست کے دن اس شخص کی بیوی جھگڑا کرنے کے بعد اپنے مائیکے چلی گئی جس کے بعد اس نے نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔