حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) گاندھی نگر اور رام گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ تاہم ایک کی موت کو مشتبہ قرار دیا جارہا ہے جس نے زائد گولیوں کا استعمال کرلیا تھا ۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ راجو جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ گاندھی نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے 31 مئی کے دن کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ آر پیٹ پولیس کے مطابق 55 سالہ اشوک ریڈی جو آر پیٹ کا ساکن تھا ۔ اس نے نامعلوم ادویات کا استعمال کرلیا تھا 29 مئی کے دن اس کی صحت بگڑ گئی تھی اور کل رات یہ شخص فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔