دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 9 جنوری (سیاست نیوز) حیات نگر اور بوئن پلی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد نے مالی پریشانیوں اور بیویوں کے مائیکہ چلے جانے سے دلبرادشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ ناگا پرساد جو ٹٹی انارم اے پی ایم بی کالونی میں رہتا تھا اس شخص نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ گھریلو جھگڑے کے بعد اس کی بیوی 27 ڈسمبر کے دن اپنے مائیکے چلی گئی تھی اور اس کے بعد وہ تنہا اور دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطابق 38 سالہ وی سرینواس جو ایل بی نگر علاقہ کا ساکن تھا شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ اس کی بیوی جھگڑا کے بعد اپنے بچوں کے ہمراہ مائیکے چلی گئی تھی جس سے تنگ آکر سرینواس نے کل رات پھانسی لے لی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔