دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ اپل اور حیدرآباد کے علاقہ ٹپہ چبوترا حدود میں قرض کے بوجھ اور مالی پریشانیوں کا شکار دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 26 سالہ نوین ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ، اس نے کل رات خودکشی کرلی ۔نوین ریڈی رام نگر علاقہ کا ساکن شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ ٹپہ چبوترا پولیس ذرائع کے مطابق 26 سالہ جو پیشہ سے مزدور بھوانی نگر کاروان علاقہ کا ساکن تھا، 18 جولائی کی رات اس نے پھانسی لے کر خودکشی کی کوشش کی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تاہم علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راجو قرض کے بوجھ سے پریشان تھا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔