حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) مالی پریشانی بے روزگاری اور رشتہ دار کی موت سے دلبرداشتہ دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات ایس آر نگر اور کشائی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آئے ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ ناگیش جو پیسہ سے تاجر تھا ۔ہوٹل بزنس کرتا تھا اور آدتیہ نگر کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناگیش تجارت میں کافی مقروض ہوگیا تھا اور قرض کی ادائیگی کے مسئلہ پر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا ۔ اس دوران اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ کشائی گوڑہ پولیس کے مطابق 34 سالہ مدھو سدن ریڈی جو بے روزگار تھا ۔ ملازمت کی تلاش میں تھا اور ملازمت حاصل نہ ہونے سے کافی پریشان ہوگیا تھا ۔ ملازمت کی تلاش میں ناکامی سے ذہنی اذیت کا شکار اس کے بھانجہ داماد کی گذشتہ روز موت ہوگئی تھی جس سے دلبرداشتہ اس شخص نے بھی خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔