حیدرآباد /25 مارچ ( سیاست نیوز ) کلوثوم پورہ اور جیڈی میٹلہ کے علاقوں میں دو افراد نے نشہ کی حالت میں خودکشی کرلی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 35 سالہ نریندر جو لیبر تھا وینکٹیشور نگر کلثوم پورہ کا ساکن تھا ۔ اس نے 20 مارچ کو حالت نشہ میں ایسیڈ کا استعمال کرلیا ۔ جس کی علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 60 سالہ ستیہ نارائنا جو جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ اس نے حالت میں کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔