حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد اور میاں پور علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد مشتبہ طور پر بلندی سے گرنے کے بعد فوت ہوگئے ۔ مشیرآباد پولیس کے مطابق 34 سالہ پرشانت کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا شاستری نگر میں رہتا تھا کل رات حالات نیند میں مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 29 سالہ ہری کرشنا جو مدینہ گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا نظام آباد کا متوطن تھا دو ماہ قبل وہ روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور میاں پور کے علاقہ میں رہنے لگا اور ایک عمارت سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔