دو افراد جھلس کر فوت

حیدرآباد /4 مارچ ( سیاست نیوز ) سیف آباد اور سعیدآباد کے علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک خاتون حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگئے ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق نریش رنگایا جس کی عمر 45 سال بتائی گئی ہے ۔ پیشہ سے آٹو ڈرایئور تھا وہ اندرا نگر کا ساکن بتایا گیا ہے جو یکم مارچ کے دن حادثاتی طور پر اپنے مکان میں جھلس گیا تھا ۔ جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 35 سالہ سنگااماں جو پوسلا بستی کے ساکن مہیش کی بیوی تھی جو گذشتہ ہفتہ حادثاتی طور پر جھلس گئی تھی جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔