قاہرہ ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی ممنوعہ تنظیم اخوان المسلمین کے دو ارکان کو آج عمر قید کی سزاء سنائی گئی جبکہ 12 دیگر کو 2013ء میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کی پاداش میں یہاں کی عدالت نے 10 سال قید کی سزا دی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ عدالت نے 9 مدعا علیہان کو بھی 5 سال جیل کی سزا سنائی جبکہ 7 دیگر ملزمین کو بری کردیا گیا ہے۔ ان پر پرتشدد حرکتوں کے ارتکاب، راستہ روکو احتجاج اور سوہاگ گورنری کے پولیس اسٹیشن پر حملہ کا الزام تھا۔ دریں اثناء قاہرہ کی کریمنل کورٹ نے آج سابق صدر محمد مرسی اور 14 دیگر سے متعلق اتحادیا کیس میں قطعی فیصلہ کا 21 اپریل کو اعلان مقرر کیا۔