دوگیندیں ونڈے کا توازن بگاڑ رہی ہیں:سچن

ممبئی۔23 جون(سیاست ڈاٹ کام) سابق کپتان سچن تنڈولکر نے ونڈے کرکٹ میں دو گیندوں کے استعمال کو ریورس سوئنگ کیلئے تباہ کن قراردیا۔ سچن نے ٹوئٹر پر کہا کہ ونڈے کرکٹ میں دو نئی گیندوں کا استعمال تباہی کی ایک مکمل ریسیپی ہے کیونکہ کوئی گیند بھی اتنی پرانی نہیں ہو پاتی کہ اس سے ریورس سوئنگ ہو سکے ، ہم نے کافی عرصے سے ونڈے میں ریورس سوئنگ نہیں دیکھی۔دوسرے جانب وقار یونس نے بھی سچن کے خیال سے اتفاق کیا ہے۔

صلاح کی سعودی کے خلاف مقابلے میں شرکت
قاہرہ۔23 جون(سیاست ڈاٹ کام) مصرفٹ بال فیڈریشن نے اپنے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کی آخری گروپ میچ سے قبل وطن واپسی کی خبروں کی تردید کردی۔ ای ایف اے ترجمان نے کہا کہ اسٹار فٹبالر مکمل فٹ ہیں اور پیر کو ہونے والے گروپ کے آخری میچ میں سعودی عرب کے خلاف شریک ہوں گے۔ خبروں کے مطابق دونوں افتتاحی میچز میں شکست کے بعد محمد صالح دبائو کا شکار ہیں اور وہ جلدوطن واپس لوٹ آئیں گے۔