دوگیندوںکا قانون بدلنے کا مطالبہ

لندن۔2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیک ارتھٹن نے کرکٹ کے کھیل میں بیٹسمینوں کیلئے دوستانہ قوانین میں تبدیلیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ونڈے میچوں میں پاور ہٹنگ دیکھنے والوں کیلئے ہمیشہ ہی تفریح کا ذریعہ نہیں بن سکتی لہٰذا متعلقہ حکام بیٹ اور بال میں توازن لانے کیلئے قوانین میں تبدیلیوں پر غورکریں۔یہ بیان ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ کے درمیان چوتھے ونڈے میچ کے بعد سامنے آیا جس میں چوکوں اور چھکوں کی بارش دیکھنے میں ا?ئی۔ مائیک نے کہا کہ محض چھکے لگانا اس بات کی ضمانت نہیں کہ لوگ اس سے خوش ہو جائیں گے بلکہ بیٹ اور بال کی لڑائی میں توازن کی بھی اہمیت ہے اوربولروں کو بھی کچھ کر دکھانے کا موقع ملنا چاہئے جس کیلئے دوگیندوں کا استعمال نہ کیا جائے۔