دوکسان کی خودکشی

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی میں قرض کے بوجھ سے پریشان دو کسانوں نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعات پدامول اور بنتاورم پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ۔ پدامول پولیس کے مطابق 44 سالہ کے ایلایا جو پیشہ سے کسان تھا ۔ پدامول میں رہتا تھا اس نے قرض لیا تھا تاہم فصلوں کی پیداوار میں نقصان سے وہ پریشان ہوگیا تھا اور قرض کی ادائیگی کے مسئلہ پر ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اس نے 14 فروری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ نیتا ورم پولیس کے مطابق 60 سالہ کے چندریا جو بسواپور کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے کاشت کار بتایا گیا ہے ۔ اس نے فصلوں کو ہوئے نقصان سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کرلیا اور 14 فروری کے دن زہریلی شئے کا استعمال کرلیا جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔