دونوں شہروں کی مساجد میں نماز عید الفطر

7-00 بجے
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( راست ) : جامع مسجد خورشید جاہی نامپلی اسٹیشن میں نماز عید الفطر 7 بجے ہوگی ۔ نماز سے قبل 6-30 بجے سے مولانا حافظ محمد محسن بن محمد الحمومی قادری کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭ مسجد حضرت شاہ لگنؒ متصل ٹریبونل کورٹ پرانی حویلی میں نماز عید 7 بجے ہوگی ۔۔
٭٭ مسجد یکمینار نامپلی میں نماز عید 7 بجے ہوگی ۔ مولانا محمد فضل الرحمن خطاب کریں گے اور امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔

7-30 بجے
٭٭ مسجد رحمانیہ روبرو ٹریبونل کورٹ ، پرانی حویلی میں نماز عید الفطر 7-30 بجے ہوگی ۔ حافظ و قاری محمد عمر امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں نماز عید الفطر 7-30 بجے ہوگی ۔ مولانا سید شاہ احمد علی تاجی شرفی قادری خطابت و امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
8-00 بجے
٭٭ جامع مسجد ساجدہ بیگم ، مغل پورہ کمان میں نماز عید الفطر 8-00 بجے ادا کی جائے گی ۔ قبل نماز عید حافظ محمد نور الدین سلیم انجینئر کا خطاب ہوگا اور امامت حافظ و قاری محمد احمد کریں گے ۔۔
8-30 بجے
٭٭ مسجد عثمان گنج میں نماز عید الفطر 8-30 بجے ہوگی ۔ قبل نماز مولانا محمد خواجہ نصیر الدین فضائل عید الفطر بیان کریں گے اور امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد صفہ جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں نماز عید الفطر 8-30 بجے ہوگی ۔ جناب مفتی عبداللہ قاسمی کا خطاب ہوگا اور امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں نماز عید الفطر 8-30 بجے ہوگی ۔ قبل نماز مولانا ممشاد پاشاہ قادری کا بیان ہوگا ۔۔

9-00 بجے
٭٭ مسجد ابوبکر صدیق ؓ ، صابر روشن فتح شاہ نگر معین باغ میں نماز عید 9 بجے ہوگی۔ حافظ سید معین الدین شرفی قادری امامت کریں گے ۔۔
9-30 بجے
٭٭ شاہی مسجد باغ عامہ میں نماز عید الفطر 9-30 بجے ہوگی ۔ مولانا احسن بن محمد الحمومی کا خطاب ہوگا ۔ مولانا حافظ شاہ محمد بن عبدالرحمن الحمومی قادری نگرانی کرینگے ۔۔
٭٭ مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ ؒ نور خاں بازار میں 9-30 بجے ہوگی ۔ نماز سے قبل مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ جانشین سلطان الواعظین مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ مسجد حسینی پہاڑ شاہ حاتم نگر محمدی لائن سکنڈ لانسر میں نماز عید 9-30 بجے ہوگی ۔ مولانا ڈاکٹر سید محمد مستجب قادری فضائل عید بیان کریں گے اور خطبہ دیں گے ۔۔
٭٭ مسجد نقل میاںؒ چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں نماز عید 9-30 بجے ہوگی ۔ حافظ سید شاہ قادری ملتانی امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭ نماز عید الفطر ملٹری پریڈ گراونڈ نزد سروجنی دیوی آئی ہاسپٹل ہمایوں نگر میں 9-30 بجے ادا کی جائے گی ۔ امامت و خطبہ مولانا حافظ سید زبیر ہاشمی انجام دینگے ۔۔
10-00 بجے
٭٭ درگاہ شریف قادری چمن میں نماز عید الفطر 10 بجے ہوگی ۔ قبل نماز مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری المعروف مرتضی پاشاہ کا خطاب ہوگا ۔ مولانا سید علی حسینی امامت کریں گے ۔۔
٭٭ اندرون درگاہ حضرت مرزا سردار بیگ صاحب قبلہؒ میں نماز عید 10 بجے ہوگی ۔ حافظ و قاری ندیم عادل امامت کرینگے ۔۔
٭٭ عیدگاہ حضرت عنبر شاہ بابا ؒ ، عنبر پیٹ میں نماز عید الفطر 10 بجے ہوگی ۔ مولانا سید محمد حمید الدین شرفی فضائل عید الفطر بیان کریں گے ۔ مولانا محمد عبدالعلی صدیقی امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے ۔۔