دونوں شہروں کی مساجد میں نماز عید الاضحی

6.30 بجے
٭ جامع مسجد خورشید جاہی نامپلی اسٹیشن میں نماز عیدالاضحی 6.30 بجے ہوگی۔ مولانا محمد عبدالعلیم نظامی نماز عید کی امامت کریں گے۔
٭ جامع مسجد شجاعیہ واقع نامپلی اسٹیشن میں نماز عیدالاضحی 6.30 بجے ہوگی۔ حافظ عبدالعلیم نظامی امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔
7.00 بجے
٭ جامع مسجد فاروق اعظم ہمت پورہ خلوت میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7 بجے ہوگی۔ مولانا عمادالدین خطیب و امامت کے فرائض انجام دیں گے۔
٭ جامع مسجد نواب محمد شرف الدین خان دبیرپورہ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7 بجے ہوگی۔ خطبہ مولانا مفتی عمران قادری چشتی دیں گے اور بیان کریں گے۔
7.30 بجے
٭ جامع مسجد محمدی امام اعظم ابو حنیفہؒ اہلسنت و جماعت نماز گراؤنڈ آغاپورہ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7.30 بجے ہوگی۔ مولانا محمد خواجہ شریف شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ خطبہ و نماز عیدالاضحی کی امامت کریں گے۔
سلیم نگر عیدگاہ
8.30 بجے
٭ سلیم نگر عیدگاہ موسیٰ رام باغ میں نماز عید 8.30 بجے ہوگی۔ جناب سید مرتضیٰ علی صوفی نماز پڑھائیں گے۔
عیدگاہ پہاڑی شریف
9.00 بجے
٭ عیدگاہ پہاڑی شریف حضرت سیدنا بابا شرف الدین سہروردیؒ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 9 بجے ہوگی۔ امامت و خطابت کے فرائض مولانا قاضی محمد عبدالرحمن شاہ قادری انجام دیں گے۔ نماز سے قبل فضائل قربانی و عیدالاضحی بیان کئے جائیں گے۔
عیدگاہ حضرت عنبرشاہ باباؒ عنبرپیٹ 9.30 بجے
٭ عیدگاہ حضرت عنبر شاہ باباؒ عنبر پیٹ میں نماز عیدالاضحی 9.30 بجے ہوگی۔ نماز سے قبل ڈاکٹر سید محمد حمیدالدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک فضائل عیدالاضحی بیان کریں گے۔ مولانا محمد عدیل قادری نظامی تسکینی امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔
شمس آباد میں نماز عیدالاضحی
شمس آباد 23 ستمبر (سیاست نیوز) عیدگاہ شمس آباد میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 9.30 بجے ہوگی۔ مولانا سید مصطفی علی صوفی قادری امامت و خطابت کریں گے۔
٭ مسجد رفیع داور سعادت کالونی شمس آباد میں نماز عیدالاضحی 7.30 بجے ہوگی۔ مولانا محمد احمد اللہ قاسمی امامت و خطابت کریں گے۔
جامع مسجد منوریہ چنچل گوڑہ میں نمازعیدالاضحی
حیدرآباد 23 ستمبر (راست) نماز عیدالاضحی جامع مسجد منوریہ چنچل گوڑہ میں 8.30 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا ابو ریحان سید مطیع اللہ ذاکر منوری امامت و خطابت کریں گے۔
جمعیت اہل حدیث حیدرآباد و سکندرآباد کے زیراہتمام نماز عیدالاضحی
حیدرآباد 23 ستمبر (راست) قلی قطب شاہ اسٹیڈیم روبرو سٹی کالج میں نماز عید 7.15 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا محمد عبدالرحمن فاروقی امیر جمعیت اہل حدیث حیدرآباد و سکندرآباد امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔
٭ آمدارا اور کشش فنکشن ہال نزد ہیرو شوروم میں نماز 7.15 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا سید واجد حسن مدنی امامت و خطابت کریں گے۔
٭ ہاکی گراؤنڈ اعزہ ہائی اسکول ملک پیٹ میں نماز عید 7 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا صفی احمد مدنی امامت و خطابت کریں گے۔
٭ عیدگاہ اہل حدیث روبرو مرکز الایتام کتہ پیٹ بارکس پر نماز عید 7.15 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا عبدالرحیم مکی امامت اور خطابت کریں گے۔
٭ ایس سی ایف گراؤنڈ چاچا نگر پارک پر نماز عید 7 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا شیخ حسین بن احمد زہرانی امامت و خطابت کریں گے۔
٭ اویسی پلے گراؤنڈ قلعہ گولکنڈہ پر نماز عید 7.15 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا نورالدین عمری امامت اور خطابت کریں گے۔
٭ ویلفیر گراؤنڈ روبرو ٹویوٹا شوروم صنعت نگر پر نماز عید 7.30 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا سید حسین مدنی امامت اور خطابت کریں گے۔
٭ عیدگاہ اہل حدیث وادیٔ حدیث جل پلی پر نماز عید 7 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا عبدالرحیم خرم جامعی امامت اور خطابت کریں گے۔
٭ عیدگاہ اہل حدیث چلکل گوڑہ سکندرآباد پر نماز عید 10 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا عبیداللہ فیضی امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے۔
٭ عیدگاہ اہل حدیث بنسی لال پیٹ پر نماز عید 7.15 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا رئیس اللہ سلفی امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔
٭ عیدگاہ اہل حدیث قطب شاہی ایلم پیٹ میڑچل پر نماز عید 8 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا سید آصف عمری امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔
٭ ایس وی ماڈل ہائی اسکول گراؤنڈ دلخوش نگر آئی ڈی پی ایل کالونی میں نماز عید 7.30 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا ناصر حسین نظامی امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے۔ نوٹ : اہل حدیث کی تمام عیدگاہوں میں خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا۔
شیعہ طبقہ کے عاشور خانوں میں نماز عیدالاضحی
حیدرآباد 23 ستمبر (راست) عبادت خانہ حسینی نماز عیدالاضحی ٹھیک 9 بجے مقرر ہے۔ مولانا سید حنان رضوی نماز کے فرائض انجام دیں گے۔
٭ عاشور خانہ حسین ابن علی یاقوت پورہ کالونی میں نماز عید 9.30 بجے صبح ہوگی۔ مولوی سید علی آقا باقری امامت کے فرائض انجام دیں گے۔
٭ شریعت کدہ نور خان بازار میں نماز عیدالاضحی 10 بجے دن پڑھائی جائے گی۔ امامت مولانا سید نثار حسین حیدر آقا کریں گے۔
٭ مسجد غدیر لنگر حوض میں نماز عید 25 ستمبر جمعہ 9 بجے صبح ہوگی۔ مولانا کرار حسین امام جماعت پڑھائیں گے۔
٭ میر صابر علی زوار سکریٹری انجمن معصومین مسجد معصومین پر نماز عیدالاضحی 10 ذی الحجہ 9.30 بجے صبح نماز عیدالاضحی ہوگی۔ نماز جماعت کی امامت مولانا ابوالقاسم عابدی کریں گے۔ فضائل عید مولانا جعفر حسین خلجی بیان کریں گے۔
٭ بارگاہ معصومین پنجتن کالونی میں نماز عیدالاضحی مولانا سید ابوالقاسم عابدی 9.30 بجے پڑھائیں گے۔ جبکہ خطبہ عیدالاضحی پروفیسر مقصود جعفری کشمیری کا ہوگا۔

 

 

6.25 بجے
٭ مسجد صفہ جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں نماز عید 6.25 بجے ہوگی۔
6.30 بجے
٭ مسجد مولوی مطہر نزد اردو گھر مغل پورہ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 6.30 بجے خطیب مسجد ہذا حافظ مصطفی پڑھائیں گے۔
٭ مسجد نور ایرا گڈہ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 6.30 بجے ادا کی جائے گی۔
٭ صدر انتظامی کمیٹی مسجد بقیعی جناب محفوظ احمد نے بتایا کہ مسجد بقیعی نزد ایبلٹ ڈائیگناسٹک سنٹر واقع بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 میں نماز عیدالاضحی 6.30 بجے ادا کی جائے گی۔ مولانا شجاع الدین قاسمی پیش امام مسجد ہذا امامت کریں گے۔
7.00 بجے
٭ انجمن فلاح دارین موتی مسجد آسمان جاہی چنچل گوڑہ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7 بجے ادا کی جائے گی۔
٭ مسجد فردوس کوچہ مرزا عباس شاہ علی بنڈہ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7 بجے ادا کی جائے گی۔
٭ مسجد شریف النساء عابد وٹے پلی میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7 بجے ہوگی۔
٭مسجد محمدی جلوخانہ لاڈ بازار میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7 بجے ہوگی۔ قبل نماز مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی فضائل عید اور مسائل قربانی بیان کریں گے۔
٭ مسجد اکبریہ بیرون غازی بنڈہ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7 بجے ادا کی جائے گی۔ امامت حافظ و قاری مرزا ندیم بیگ کریں گے۔
7.30 بجے
٭ مسجد سید شاہ موسیٰ قادری فرمان واڑی عابڈس میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7.30 بجے ہوگی۔
٭ جامع مسجد حضرت فتح اللہ بیگ نزد ریلوے اسٹیشن یاقوت پورہ چھاؤنی ناد علی بیگ روڈ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7.30 بجے ادا کی جائے گی۔
٭ مسجد عالیہ بیگم سبحان پورہ نامپلی عقب درگاہ یوسفینؒ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 7.30 بجے ہوگی۔
٭ عیدگاہ پلے گراؤنڈ ٹولی چوکی عقب گیلکسی تھیٹر حیدرآباد میں صبح 7.30 بجے ادا کی جائے گی۔
٭ مسجد شجاعت جانکی نگر کالونی ٹولی چوکی میں نماز عید 7.30 بجے ادا کی جائے گی۔ نماز عید سے قبل مفتی محمد عبدالکریم اشرفی نعیمی قربانی کے فضائل و مناقب بیان کریں گے۔
8.00 بجے
٭ مصری گنج پھول باغ مسجد مجاہدؒ نماز عیدالاضحی ٹھیک 8 بجے ہوگی۔ حافظ سید کلیم خطبہ پڑھیں گے۔
٭ صدرکمیٹی مسجد سدرۃالمنتھی رسول پورہ پولیس لائین سکندرآباد کے بموجب مسجد ہذا  میں نماز عیدالاضحیٰ انشاء اللہ  ٹھیک 8 بجے ادا کی جائے گی۔نماز عید سے قبل مولانا محمد عبدالسلام بیان کریں گے اور مولانا حافظ محمد عاصم نشاط نماز پڑھائیں گے۔
٭ مسجد میاں خاں عقب چارمینار بس اسٹانڈ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 8 بجے ادا کی جائے گی۔
٭ مسجد محمدیہ (صمدانی پورہ) آغاپورہ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 8 بجے ہوگی۔
٭ سنگاڑا بستی گراؤنڈ روڈ نمبر 10 زہرہ نگر بنجارہ ہلز میں نماز عیدالاضحی 8 بجے ہوگی۔ فضائل پر بیان 7.30 بجے سے آغاز ہوگا۔ مولانا مفتی قاری محمد مجیب الدین قاسمی بیان کریں گے۔
٭ مسجد حضرت سید شاہ عباداللہ قادریؒ واقع محلہ چنچل گوڑہ میں نماز عید ٹھیک 8 بجے ہوگی۔ قبل نماز فضائل قربانی بیان کریں گے۔
8.30 بجے
٭ مسجد فصیح جنگ بہادرؒ نظام شاہی روڈ معظم جاہی مارکٹ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 8.30 بجے ہوگی۔
9.00 بجے
٭ جامع مسجد چوک میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 9 بجے ادا کی جائے گی۔
٭ جامع مسجد الماس واقع چادرگھاٹ میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 9 بجے ہوگی۔
9.30 بجے
٭ درگاہ پہاڑی شریف قطب الاقطاب شہنشاہ دکن سلطان العارفین حضرت سیدنا بابا شرف الدین صاحب قبلہ سہروردی و عراقی رحمۃ اللہ علیہ کی مسجد میں نماز عیدالاضحی ٹھیک 9.30 بجے ہوگی۔ قبل نماز فضائل قربانی و عیدالاضحی بیان کئے جائیں گے۔ امامت و خطابت کے فرائض مولانا سید فریدالدین سہروردی و قادری انجام دیں گے۔

 

 

6-30 بجے
٭٭    جامع اسلامیہ دارالعلوم سبیل السلام صلالہ بارکس کی مرکزی مسجد جامع عمر بن خطابت میں نماز عید 6-30 بجے ہوگی ۔۔
6-35 بجے
٭٭    جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم این ٹی آر نگر ، ایل بی نگر میں نماز عید الاضحی 6-35 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا مفتی محمد مقبول احمد خطاب کریں گے ۔۔
6-45 بجے
٭٭    مسجد عامرہ عابڈس میں نماز عید 6-45 بجے ادا کی جائے گی ۔ ۔
٭٭    مسجد حج ہاوز نامپلی میں نماز عید 6-45 بجے ہوگی ۔ خطبہ و امامت کے فرائض حافظ محمد صابر پاشاہ قادری انجام دیں گے ۔۔
7-00 بجے
٭٭    مسجد منت اہل سنت الجماعت بنڈلہ گوڑہ غوث نگر لیک ویو ہلز میں نماز عید 7 بجے ہوگی ۔ نماز سے قبل قاری محمد نعیم الدین قادری موسوسی مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭    نماز عید مسجد حضرت سیدنا امیر حمزہ ؓ ماڈل ٹاون کالونی جہاں نما میں 7 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    مسجد عدن خاں صاحب مرحوم چاند پہلوان مرحوم میں نماز عید 7 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    مسجد حضرت سید شاہ فیض اللہ حسینیؒ شکر گنج میں نماز عید 7 بجے ہوگی ۔ مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر بخاری نماز عید پڑھائیں گے ۔۔
٭٭    مدرسہ باب العلم انواری محمد پولیس کالونی بہادر پورہ میں نماز عید 7 بجے ادا کی جائیگی ۔ حافظ سید مختار محی الدین قادری خطبہ عید دیں گے اور نماز عید کی امامت کرینگے ۔۔
٭٭    جامع مسجد قادریہ ہاشم آباد چندرائن گٹہ میں نماز عید 7 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    مسجد حضرت شاہ لگن متصل ٹریبونل کورٹ پرانی حویلی میں نماز عید 7 بجے ہوگی ۔ حافظ سید مقیم امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔
٭٭    مسجد رضیہ بیگم لنگم پلی برکت پورہ میںنماز عید 7 بجے اداکی جائے گی ۔ مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا خطاب ہوگا ۔ مولانا محمد عبدالقدیر قاسمی امامت کریں گے ۔۔
٭٭    مسجد حبیبہ وادی مصطفی میں نماز عید 7 بجے ادا کی جائے گی ۔ جناب سید محمد داؤد حسینی الرفاعی بیان کریں گے ۔۔
٭٭    مسجد کلاں موسیٰ باولی حسینی علم روڈ میں نماز عید 7 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد الطاف خطبہ دیں گے اور نماز سے قبل بیان ہوگا ۔۔
7-15 بجے
٭٭    مدینہ مسجد وجئے نگر کالونی نزد فٹبال گراونڈ میں نماز عید 7-15 بجے ہوگی ۔ مفتی محمد نیر اعظم اشرفی امامت کریں گے ۔۔
٭٭    ریڈہلز گراونڈ پر نماز عید 7-15 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    مسجد رحمانیہ روبرو ٹریبونل کورٹ ، پرانی حویلی میں نماز عید 7-15 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد عمر امامت کے فرائض انجام دینگے ۔۔
7-20 بجے
٭٭    مسجد کھڑاویں والے شاہ صاحبؒ محلہ سلطان پورہ نور خاں بازار میں حافظ ابوالکلام نماز عید الاضحی 7-20 بجے پڑھائیں گے ۔ نماز سے قبل بیان ہوگا ۔۔
7-30 بجے
٭٭    جامع مسجد ساجدہ بیگم ، مغل پورہ کمان میں نماز عید الاضحیٰ 7-30 بجے ہوگی ۔ حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم فاروقی فضائل و احکام عید بیان کریں گے ۔ حافظ و قاری محمد احمد امامت کریں گے ۔۔
٭٭    مسجد سیف سردار باغ ، جیوتی نگر پلر نمبر 87 مہدی پٹنم رنگ روڈ میں نماز عید 7-30 بجے ہوگی ۔ نماز سے قبل مولانا محمد سلیم اکرم اور ڈاکٹر محمد سرور حسین مخاطب کرینگے ۔۔
٭٭    مسجد عمر بن خطابؓ نئی سڑک صوبیدار امیر علی خاں روڈ چنچل گوڑہ میں نماز عید 7-30 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد عبدالجبار خاں نماز امامت کریں گے ۔۔
٭٭    جامع مسجد عثمانیہ صرفخاص پلٹن ملک پیٹ میں نماز عید 7-30 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد عبدالجلیل قادری خطابت و امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭    مسجد الگیلانی پرشانت نگر کالونی ہنڈلہ گوڑا جاگیر راجندر نگر میں نماز عید 7-30 بجے ادا کی جائے گی ۔ خطابت و امام مولانا قیم القادری انجام دیں گے ۔۔
٭٭    مسجد مینار پٹی قطبی گوڑہ میں نماز عید 7-30بجے صبح ہوگی ۔ نماز سے قبل حافظ محمد واجد کا بیان ہوگا وہی امامت کرینگے ۔۔
٭٭    مسجد مرتضی عثمان پورہ متصل درگاہ حضرت سید روح اللہ شاہ قادریؒ میں نماز عید 7-30 بجے ہوگی ۔ عید کی نماز سے قبل حافظ محمد حبیب الرحمن کا خطاب کریں گے ۔۔
٭٭    مسجد حضرت مولوی محمد زماں خاں صاحب شہیدؒ روپ لال بازار میں نماز عید 7-30 بجے ہوگی ۔ امامت و خطابت کے فرائض جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری انجام دیں گے ۔۔
٭٭    مسجد رحمتہ للعالمین انجن باولی فلک نما میں نماز عید 7-30 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد غوث امامت کریں گے ۔۔
٭٭    مسجد نور، مادنا پیٹ میں نماز عید 7-30 بجے ہوگی ۔ مولانا خواجہ نذیر الدین کا بیان ہوگا ۔۔
8-00 بجے
٭٭    مسجد سلطان جہاں بیگم مصری گنج میں نماز عید 8 بجے ہوگی ۔ نماز سے قبل حافظ سید احمد محی الدین حسامی کا بیان ہوگا اور امامت کے فرائض حافظ و قاری محمد حبیب الرحمن انجام دیں گے ۔۔
٭٭    مسجد درگاہ حضرت شیخ جی حالی ابوالعلائی اردو شریف عقب پتھر گٹی میں نماز عید 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ مولانا محمد شاہ نواز قادری امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭    جامع مسجد حبیبہ قلی قطب شاہ نگر کالونی سات گنبد روڈ ٹولی چوکی میں نماز عید 8 بجے ادا کی جائے گی ۔۔
٭٭    عید گاہ اہل سنت و الجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد میں نماز عید 8 بجے ہوگی ۔ نماز سے قبل بیان اور خطبہ مولانا سید خواجہ ضیا الدین صابری دیں گے ۔۔
٭٭    مسجد حسینی ریتی باولی پلر نمبر 33 مہدی پٹنم میں نماز عید 8 بجے ہوگی ۔ مولانا نور احمد کاشفی امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭    مسجد عبداللہ حسین خاں چپل بازار میں عید کی نماز 8 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد رفیق خطاب و امامت کریں گے ۔۔
٭٭    جامع مسجد دیوڑھی نواب دولے خاں چنچل گوڑہ میں نماز عید 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ حافظ و قاری سید فراست علی خطیب مسجد ہذا امامت کریں گے۔۔
٭٭    مسجد مقبرہ عالی جناب نواب سر آسمان جاہ بہادر واقع محلہ درگاہ حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہؒ میں نماز عید 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ حافظ و قاری فراست اللہ بیان کریں گے ۔۔
٭٭    جامع مسجد نیو گرین سٹی کالونی کوتہ پیٹ صلالہ بارکس میں نماز عید 8 بجے ہوگی ۔ قبل نماز حافظ محمد فیاض فضائل عید الاضحی بیان کریں گے ۔۔
٭٭    مسجد عثمان گنج میں نماز عید 8 بجے ہوگی ۔ نماز سے قبل مولانا محمد خواجہ نصیر الدین نقشبندی فضائل قربانی بیان کرینگے اور امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭    مسجد پھول باغ بیرون لال دروازہ میں نماز عید 8 بجے ہوگی ۔ حافظ محمد کاظم امامت کریں گے ۔۔
٭٭    مسجد عائشہؓ اہل سنت و الجماعت غوث نگر بنڈلہ گوڑہ میں نماز عید 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ نماز عید سے قبل مولانا شیخ سمیع اللہ حسینی نوری خطاب کریں گے ۔۔
٭٭    مدینہ جامع مسجد رائل کالونی بالا پور چوراستہ میں نماز عید 8 بجے ہوگی ۔ مولانا محمد اعجاز قادری نماز پڑھائیں گے ۔۔
٭٭    مدینہ مسجد شاہ گنج میں نماز عید 8 بجے ہوگی ۔ حافظ و قاری محمد عبدالمقیت امامت و خطابت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭    مسجد ہمت یار جنگ ( بیگم کی مسجد) چارمینار میں قاضی علی عبداللہ رفاعی نماز عید ٹھیک 8 بجے پڑھائیں گے ۔۔
٭٭    نماز پائیں باغ جہاں نمالانسر میں نماز عید 8 بجے ادا ہوگی ۔۔
8-30 بجے
٭٭    مسجد چندا متصل ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن میں نماز عید 8-30 بجے ہوگی ۔۔
٭٭    مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں نماز عید 8-30 بجے ہوگی ۔ حافظ سید شاہ قادری ملتانی امامت کرینگے ۔۔
٭٭    مسجد الہیٰ چادر گھاٹ میں نماز عید 8-30 بجے ہوگی ۔ نماز سے قبل مولانا محمد عبدالرزاق کا خطاب ہوگا ۔۔
٭٭    جامع مسجد سرور کونینؐ ، فتح شاہ نگر عیدی بازار میں نماز عید 8-30 بجے ہوگی ۔ مولانا ارشاد احمد باقوی فضائل عید بیان کریںگے ۔۔
9-00 بجے
٭٭    درگاہ حضرت سید خواجہ حسن برہنہ شاہؒ کی جامع مسجد میں نماز عید 9 بجے ادا کی جائے گی ۔ مفتی محمد صلاح الدین امامت کریں گے اور خطبہ دیں گے ۔۔
٭٭    جامع مسجد جہاں نما لانسر میں نماز عید 9 بجے ہوگی ۔ حافظ میر ناصر علی فضائل عید بیان کریں گے ۔ اور نماز پڑھائیں گے ۔۔
٭٭    جامع مسجد فاطمہ ایکس روڈ پھسلبنڈہ میں نماز عید 9 بجے ادا کی جائے گی حضرت سید شاہ عاشق عصمت اللہ حسینی گیسودراز امامت کرینگے اور خطبہ دینگے ۔۔
٭٭    جامع مسجد عالیہ ، گن فاونڈری نماز عید 9 بجے ہوگی ۔ حافظ و قاری محمد نصیر الدین منشاوی امامت کریں گے ۔۔
٭٭    مسجد حسینی پہاڑ محمدی لائن میں نماز عید 9 بجے ہوگی ۔ مولانا سید محمد مستجب قادری امامت کریں گے اور فضائل عید قربان بیان کریں گے ۔۔
9-30 بجے
٭٭    مسجد درگاہ حضرت نذر محبوب شاہ قادری ؒ واقع موضع ڈی پوچم نزد دنڈیگل پولیس اسٹیشن منڈل قطب اللہ پور ضلع میں نماز عید 9-30 بجے ہوگی ۔ حافظ منور قادری امامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔
٭٭    درگاہ شریف قادری چمن میں نماز عید 9-30 بجے ہوگی ۔ قبل نماز مولانا سید محمد اولیاء حسینی قادری کا بیان ہوگا ۔۔
٭٭    جامع مسجد سالار الملک نزد قدیم عیدگاہ مادنا پیٹ میں نماز عید 9-30 بجے ہوگی۔ نماز سے قبل مولانا ارشاد احمد باقوی کا خصوصی خطاب ہوگا ۔ شائد بارش ہو جائے نماز ساتھ لائیں ۔۔

9-45 بجے
٭٭     جامع مسجد اہل سنت و الجماعت چلکل گوڑہ سکندرآباد میں نماز عید 9-45 بجے ہوگی ۔ نماز حافظ محمد عارف پڑھائیں گے ۔۔

10-15 بجے
٭٭    مسجد قبا گڈس شیڈ نامپلی قریب کرمنل کورٹ نامپلی میں نماز عید 10-15 بجے ادا کی جائے گی ۔ مفتی محمد کلیم الرحمن کا بیان 9-45 بجے شروع ہوگا ۔۔
10-30 بجے
٭٭    مسجد تکیہ مغل فقیرؒ شمشیر گنج فلک نما میں نماز عید 10-30 بجے ہوگی ۔ نماز قبل مولانا محمد شفیق احمد نقشبندی کا خطاب ہوگا ۔۔