چندی گڑھ ۔ 15 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہریانہ کے اسمبلی حلقہ اسندھ میں دولہا رنگا رنگ پگڑی باندھے باراتیوں کے ساتھ پہلے پولنگ بوتھ پہنچا اور حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ اس نے بتایا کہ پہلے رائے دہی اہم ہے اور اب وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جائے گا۔ آج رائے دہی کے دوران عوام میں جوش و خروش کا یہ عالم تھا کہ ایک 27 سالہ خاتون سریتا سخت بیمار ہونے کے باوجود قطار میں کھڑی تھی۔ اسی طرح ایک اور خاتون جو زچگی کے بعد دواخانہ میں شریک تھی، ووٹ دینے کیلئے پولنگ بوتھ پہنچی۔ ہریانہ میں آج ریکارڈ رائے دہی درج کی گئی۔