نئی دہلی 13 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے اٹھارہ ٹریک اینڈ فیلڈ اتھیلیٹس کل 20 ویں دولت مشترکہ گیمس میں حصہ لینے کیلئے گلاسگو اسکاٹ لینڈ روانہ ہونگے ۔ یہ گیمس گلاسگو میں 23 جولائی سے 3 اگسٹ سے منعقد ہونے والے ہیں۔ ہندوستانی جتھے کے کوچ بہادر نسگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گلاسگو پہونچ کر وہاں کے موسمی حالات سے خود کو جلد ہم آہنگ کریں اسی لئے ٹیم کو جلد روانہ کیا جا رہا ہے ۔ دولت مشترکہ گیمس میں ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کا 27 جولائی سے آغاز ہونے والا ہے ۔