دولت اسلامیہ کے قیدی پائلٹ سے مجاہدین قیدیوں کے تبادلے سے اردن کا اتفاق

عمان۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ اردن نے پیشکش کی ہے کہ دولت اسلامیہ کے قیدی اپنے پائلٹ کو بچانے کے لئے اس کی قید میں موجود مجاہدین کا دولت اسلامیہ سے تبادلہ کرنے پر حکومت رضامند ہے جب کہ اس کی قید میں جاپانی صحافی کو جہادیوں نے آج قتل کردیا ہے۔ حکومت کے ترجمان محمد المؤمنی نے آج سرکاری خبر رساں ادارہ ’پیٹرا‘ سے کہا کہ حکومت اپنے پائلٹ معاذ القصابیح کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ دسمبر میں شام میں اس کے ایک طیارہ کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد جہادیوں نے اسے قید کرلیا۔ دولت اسلامیہ نے اردن سے سزائے موت یافتہ عراقی جہادیوں کے ساتھ قیدی پاپلٹ کے تبادلہ کا پیشکش کیا ہے۔ تمام سرکاری محکموں کو پائلٹ کی زندگی کا ثبوت حاصل کرنے کیلئے متحرک کردیا گیا ہے۔