دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ شہر پر شامی فضائی حملے ، 8 ہلاک

بیروت۔ 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کے انسانی حقوق کارکنوں نے حکومت کے فضائی حملوں سے شمالی قصبہ میں جو دولت اسلامیہ کے زیرقبضہ ہے، کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ کا اندیشہ بھی ہے۔ مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ حلب میڈیا سنٹر نے کہا کہ چار فضائی حملوں میں جو پرہجوم بکرا منڈی پر کئے گئے تھے، امریکی شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔