انقرہ ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی لڑاکا طیارے ترکی کے ایک ایئربس پر پہنچنے کی تیاری کرچکے ہیں جو دولت اسلامیہ جہادیوں کے خلاف فضائی حملوں میں حصہ لیں گے۔ ترکی کے وزیرخارجہ میولوت کواسگولو نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ہم توقع کررہے ہیں کہ آج یا جمعہ تک لڑاکا طیارے یہاں پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے اناطولیا خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا سعودی سازوسامان و آلات اور فوجی پہلے ہی یہاں پہنچ چکے ہیں۔ سعودی لڑاکا طیاروں کو انسرلک بیس میں ٹھہرایا جائے گا جہاں پہلے سے ہی امریکی، برطانوی اور فرانسیسی جنگی طیارے موجود ہیں جو شام میں دولت اسلامیہ جنگجوؤں کے خلاف فضائی حملے کررہے ہیں۔