دولت اسلامیہ کیخلاف ہند ۔ ترکی تعاون

نئی دہلی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور ترکی کے ایک اہم مذاکرات کار نے جو اس علاقہ کیلئے مقرر کئے گئے ہیں، کہا کہ دولت اسلامیہ سے لاحق خطرہ کے خلاف ہندوستان اور ترکی متحد ہوچکے ہیں۔ دولت اسلامیہ کے عسکریت پسند کئی ہندوستانیوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں۔ ایک تقریب میں علحدہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے سفیر برائے ہند براق اکساپر نے کہا کہ دہشت گرد گروپس کے خلاف جنگ مسلسل جاری رہے گی۔ ترکی وزیراعظم نریندر مودی کے آئندہ باہمی دورہ کا منتظر ہے۔ وزیراعظم G-20 چوٹی کانفرنس کے لئے ترکی کا دورہ کرچکے ہیں لیکن یہ باہمی دورہ نہیں تھا۔ ہم ان کے باہمی دورہ کے منتظر ہیں۔ ترکی کے سفیر نے کہا کہ ان کے ملک کی سرحدیں شام اور عراق سے متصل ہیں جو دولت اسلامیہ کے مستحکم گڑھ ہیں۔ اس کی وجہ سے ہی ان کا ملک مشکلات مبتلاء ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اور دولت اسلامیہ کے خلاف اب ہندوستان اور ترکی متحد ہوچکے ہیں۔