قاہرہ ۔ یکم ؍ جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے ایک اعلیٰ مذہبی ادارہ نے دولت اسلامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ فرقہ واریت کی سرپرستی کررہا ہے اور رسواء کن انداز میں عصری معاشروں اور ممالک میں اسلام کا نام بدنام کررہا ہے۔ دارالافتاء نے یہ بیان آج اعلیٰ سطحی مذہبی اداروں سے مشاورت کے بعد جاری کیا جس میں مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہیکہ وہ دولت اسلامیہ کے حالیہ ویڈیو فلم سے اثر قبول نہ کریںجس میں دعویٰ کیا گیا ہیکہ دولت اسلامیہ سعودی عرب کو دیگر فرقہ کے مسلمانوں سے پاک کررہا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں حالیہ بم حملوں کا تذکرہ کیا گیا جو سعودی عرب میں ایک مسجد پر کیا گیا تھا اور پرزور انداز میں کہا گیا کہ انتہاء پسند نظریات کا مقابلہ کرنے والے مقامی شہری یا مقامی فرقہ کے لوگ نہیں ہیں۔ دارالافتاء نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہیکہ دولت اسلامیہ اور اس کے مقاصد امریکہ کے عزائم کی تکمیل کررہے ہیں۔