بغداد ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ جہادی گروپ نے آج ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں 4 عراقی قبائیلیوں کو جو تکریت کے متوطن ہے، سزائے موت دی جارہی ہے کیونکہ مبینہ طور پر ان کا حکومت کے ساتھ تعاون تھا۔ یہ ویڈیو ایک ایسے دن جاری کیا گیا ہے جبکہ 20 ہزار سرکاری فوجیوں نے ایک زبردست کارروائی تکریت پر دوبارہ قبضہ کیلئے شروع کر رکھی ہے جبکہ جہادیوں نے تقریباً 9 ماہ سے اس علاقہ پر قبضہ کر رکھا ہے۔ ویڈیو فلم میں انہیں ایک ایسے قبائیلی گروپ سے متعلق ظاہر کیا گیا ہے جو تکریت کے شمال میں ایک قصبہ کے متوطن ہیں۔ صحوت العالم سیل برخاست کردیا گیا ہے۔ یہاں پر نقاب پوش بندوق برداروں کے مقتولین پر پیچھے سے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔