نئی دہلی 11ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی اور این سی پی نے آج شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہ ہندوستانی نوجوان دہشت گرد تنظیموں جیسے داعش سے متاثر ہورہے ہیں۔این سی پی قائد مجید میمن نے کہا کہ یہ کوئی اچھا رجحان نہیں ہے اگر لوگ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں چاہے تو کسی بھی فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں یا ہندوستان کی کسی بھی ریاست کے ہوں اگر دہشت گردی پر یقین رکھتے ہوں کہ اس کے ذریعہ مسائل حل ہوسکتے ہیں تو اُن کے خیال میں وہ افسوناک حد تک غلطی کررہے ہیںکیونکہ دہشت گردی خود ایک سنگین مسئلہ ہے۔ بی جے پی قائد نلن کوہلی نے ایسے ہی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سراغ رسانی محکموں کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس اطلاع میںصداقت ہے تو یہ فکر مندی کی بات ہے ۔ یہ مٹھی بھر عناصر ہیںجو تاریخ کے سیکولر تانے بانے کی نمائندگی نہیںکرتے ۔ مغربی بنگال کے 15 انجینئرنگ طلبہ کا تلنگانہ پولیس نے تعاقب کیا تھا کیونکہ ان کے والدین نے اُن کے لاپتہ ہوجانے کی شکایت کی تھی۔