کوڑنگل۔17اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دولت آباد منڈل مستقر پر ہنومان مندر کے دامن میں نصب کردہ برقی قمقمے ان دنوں ناکارہ ہوگئے ہیں جس سے قرب و جوار کا ماحول تاریکی میں ڈوب جاتا ہے ۔ مقامی عوام کا استدلال ہے کہ ایک لاکھ روپیوں کی لاگت سے دولت آباد کے علاوہ نیٹور‘ گوگا فصلواد ‘ بچال وغیرہ مقامات پر بھی یہی صورتحال ہے ۔ ارباب مجاز سے پُرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ برقی قمقموں کی عاجلانہ درستگی و مرمت کا انتظام کریں ۔