دولت آباد میں برقی ٹرانسفارمرس کا افتتاح

مکہ راج پیٹ۔/23ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دولت آباد منڈل میں رکن اسمبلی راما لنگا ریڈی نے سب اسٹیشن میں ایم ایل راما لنگا ریڈی نے پاور ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر راما لنگا نے ریاست میں تلنگانہ حکومت کے ترقیاتی کاموں سے عوام کو واقف کروایا اور مستقبل میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے بھی واقفیت حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ نو نصب کردہ ٹرانسفارمر سے اطراف میں کئی مواضعات میں برقی قلت اور لو اوولٹیج جیسے مسائل حل ہوجائیں گے۔ اس موقع پر کن اسمبلی کے ہمراہ ایم پی ٹی سی راجا گوڑ، سرپنچ سوامی، اے ڈی پنڈاری، اے ای نواز وغیرہ موجود تھے۔