دولت آباد منڈل کوما نجیرا سے آبی سربراہی کیلئے اقدامات

گجویل 9 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی جگویل کے دولت آباد منڈل کے 12 دیہی علاقوں کو محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے 10 کروڑ روپیوں کے سرمایہ سے پائپ لائن کے ذریعہ مانجیرا واٹر مہیا کرنے کی غرض سے پائپ لائن کی تنصیب کے سروے کے کام زور شور سے جاری ہیں۔ یہ بات آر ڈبلیو ایس ڈپٹی انجینئر مسٹر موہن نے بتائی ۔ وہ منڈل کے موضع گودالا سویہ چوراہا پر جاری سروے کے کاموں کا معائنہ کررہے تھے بعدازاں مسٹر موہن نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دولت آباد منڈل کے مواضعات وڈے پلی انکی ریڈی پلی ، ہیرانکر دوما ساگر کوتہ پلی ،ٹینکم پیٹ دوما ساکراسی سی کالونی اور اس طرح منڈل کے مواضعات تمکاپلی منگیس پلی کے علاوہ موضع لنگا ریڈی پلی کے دیہی عوام کو نعقریبمانجیرا واٹر سپلائی کرے کے اقدامات زور و شور سے جاری ہیں اور حکومت نے محکمہ آبرسانی کو 10 کروڑ روپیوں کی منظوری دیدی ہے ۔ مسٹر موہن ریڈی نے مزید بتایا کہ موضع وڈے پلی میں 80 لاکھ روپئے کے سرمایہ سے حکومت نے پانچ ایکر اراضی الاٹ کی ہے ۔اس پانچ ایکر اراضی پر مواضعات کے عوام کو پائپ لائن کے ذریعہ وڈے پلی میں بنائے جانے والے 80 لاکھ روپیوں کی لاگت سے سمپ ہاوز کے ذریعہ لائنوں سے دیہاتوں کو پانی سربراہ کیا جاے گا اس موقع پر ان کے ہمراہ محکمہ آبرسانی کے عہدیدار متعلقہ سرپنچس و معاون اراکین اور دیہی عوام موجود تھے ۔