دوغلے پن کا مظاہرہ۔ بی جے پی کا دعوی میگھالیہ میں بیف پر امتناع نہیں

شیلانگ۔ میگھالیہ میں جہاں پر اگلے سال انتخابات ہونے والے ہیں‘ بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے کہاکہ یہاں پر کوئی بیف پر امتناع عائد نہیں کیاجانے والا ہے کانگریس مجوزہ انتخابات کے پیش نظر ریاست کی عوام کو’’ گمراہ ‘‘ کررہی ہے۔ ریاستی بی جے پی یونٹ کے صدر شیبون لاینگڈوہ نے کہاکہ مرکزی حکومت میگھالیہ میں کسی قسم کا بیف پر امتناع عائد نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ مئی 23کا اعلامیہ صرف کاروبار کے لئے برآمد کئے جانے والے میویشیوں کے ساتھ برتاؤاو رطریقہ کار کے عمل کا جائزہ لینے کے مقصد سے جاری کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ’’ گائے ذبیحہ پر ایسا کوئی قانون نہیں نافذ کیاجارہا ہے‘ قوانین میں ایسا نہیں کیاگیا ہے‘ اعلامیہ کا مقصد سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ نیپال میں گاندی مائی فیسٹول او رذبیحہ کے غرض بنگلہ دیش غیرقانونی طریقے سے منتقل کئے جانے والے جانوروں کی نگرانی بہتر انداز میں کی جاسکے‘‘۔

بی جے پی ترجمان جے اے لینگڈو نے اپنے بیان میں کہہ دیاہے کہ پارٹی’’ نے پہلے ہی اس بات کو صاف کردیا ہے کہ شمال مشرقی ریاستوں میں بیف پر امتناع عائد نہیں کیاجائے گا۔یہ ریاست کے اختیار میں ہے ‘ اس کے متعلق ریاستی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا‘‘۔انہو ں نے یہ بھی کہاکہ ریاست میں بیف پر کوئی امتناع نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ گائے ذبیحہ پر امتناع ناتو اقتصادی طریقے سے فائدہ مند ہے اور نہ ہی دستور کے ذریعہ اس کی حمایت ملتی ہے۔

دعوی پیش کرتے ہوئے کہ برسراقتدا رکانگریس کے پاس اس کے علاوہ کوئی او رموضوع نہیں ہے الیکشن لڑنے کا پارٹی ترجمان نے کہاکہ چیف منسٹر مکل سنگماں سیاسی شہر ت کے لئے عوام کو اس قسم کے موضوعات کے ذریعہ گمراہ کرنے کاکام کررہے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ سنگماں نے مرکزی حکومت کے اعلامیہ سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس سے ریاست کے معیشت پر اثر پڑیگا جبکہ یہ عوام کی ضروریات کا حصہ بھی ہے۔

اسی سال کی ابتدا میں زعفرانی پارٹی لیڈرنے میگھالیہ میں نہ صرف بیف پر امتناع کی بات کومسترد کردیاتھا بلکہ 2018میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے پر اس کی قیمتوں میں بھی کمی لانے کا وعدہ کیاتھا۔