بنگلورو۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر سدا رامیا نے اپنا پرچہ نامزدگی دوسرے حلقہ شمالی کرناٹک کے علاقہ بادامی کی نشست سے داخل کردیا جبکہ آج پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا اور تاحال 3,925 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاچکے ہیں۔ آج آخری دن 1,730 پرچہ جات نامزدگی داخل کئے گئے۔