حیدرآباد /6 مئی ( سیاست نیوز ) عمارت کی دوسری منزل سے مشتبہ طور پر گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں آر بی آئی کا ملازم 58 سالہ لکشمن راؤ فوت ہوگیا ۔ جلال گوڑہ علاقہ کا ساکن کل شام اپنے مکان کی دوسری منزل سے اتر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔