دوسری شادی کیلئے رکاوٹ بننے پر بیوی کا قتل

حیدرآباد۔/26نومبر، ( سیاست نیوز) دوسری شادی میں رکاوٹ پیدا کرنے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کا حالت نیند میں قتل کردیا۔ یہ واقعہ میاں پور میں پیش آیا جہاں 28سالہ ٹی ارچنا اپنے شوہر کے بے رحمانہ حملہ میں ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق پنڈاری دوسری شادی کا ارادہ کرچکا تھا لیکن اس کی بیوی رکاوٹ بن رہی تھی چنانچہ اس نے حالت نیند میں اینٹ اور پریشر کوکر سے بری طرح حملہ کرتے ہوئے بیوی کو ہلاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ارچنا اکثر بیمار رہتی تھی اور پنڈاری گزشتہ دو تین ماہ سے بار بار دوسری شادی کیلئے رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ چنانچہ شوہر نے برہمی کی حالت میں اپنی بیوی کو ہلاک کردیا۔ پولیس میاں پور نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔