حیدرآباد ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ایک شخص کی دوسری بیوی پر مہربانی سے دل برداشتہ تیسری بیوی نے خود کشی کرلی ۔ یہ واقعہ چادر گھاٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ ایسویلو جو ملک پیٹ میں رہتی تھی یہ خاتون بکشاپتی نامی شخص کی تیسری بیوی بتائی گئی ہے ۔ اس خاتون کو ایک لڑکی ہے ۔ بکشا پتی اکثر کالا پتھر علاقہ میں واقع اپنے مکان میں دوسری بیوی کے ساتھ رہتا تھا ۔ یہ خاتون پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے جو ہاوزنگ بورڈ کالونی میں رہتی تھی ۔ گذشتہ دنوں اس خاتون کے شوہر نے کالا پتھر علاقہ کا مکان فروخت کردیا اور اس خاتون کو نظر انداز کردیا جیسے ہی اس خاتون کو علم ہوا وہ اپنے شوہر سے ملاقات کرنے گئی اور جب واپس لوٹی تو اس نے خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔