راجکوٹ 4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ نے اپنے اوپنر کولن مونرو کی سنچری اور ٹرینٹ بولٹ کی بہترین بولنگ کی مدد سے دوسرے ٹی 20 مقابلہ میں ہندوستان کو 40 رنوں سے شکست دیدی اور سیریز 1 – 1 سے مساوی کرلی ۔ نیوزی لینڈ نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مونرو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت دو وکٹس پر 196 رنز بنائے تھے ۔ مونرو نے صرف 58 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 109 ناٹ آوٹ رنز اسکور کئے تھے ۔ مارٹن گپٹل نے بھی ان کا اچھا ساتھ دیا اور 45 رن بنائے ۔ جواب میں ہندوستانی ٹیم 20 اوورس میں سات وکٹس پر 156 رنز ہی اسکور کرسکی ۔ نیوزی لینڈ کیلئے ٹرینٹ بولٹ نے تباہ کن بولنگ کی اور 4 وکٹس حاصل کئے ۔ ہندوستان کیلئے کوہلی نے نصف سنچری اسکور کی ۔