دوسرا ٹسٹ: ویسٹ انڈیز کیخلاف نیوزی لینڈ صرف221 رنز پر آؤٹ

پورٹ آف اسپین ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن 11 وکٹیں گرگئیں، جس میں کیوی ٹیم صرف 221 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔پورٹ آف اسپین میں جاری میچ کے پہلے ہی دن نیوزی لینڈ کی ٹیم جانے کیوں کچھ بجھی بجھی نظر آئی۔پہلے ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی مہمان ٹیم پہلی اننگز میں صرف 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹام لیدم 82 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ میزبانوں کی طرف سے جیروم ٹیلر نے 4 اور اسپنر سلیمان بین نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کے نقصان پر صرف 6 رنز بنائے تھے۔

سری لنکا لارڈز ٹسٹ ڈرا کرانے میں کامیاب
لندن ، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) نمبر 11 نوان پرادیپ نے اسٹوارٹ براڈ کی پانچ ڈرامائی گیندیں کسی طرح نمٹا لئے جس نے سری لنکا کو شکست سے بچنے میں بڑی مدد کی جبکہ جیمز اینڈرسن نے مہمانوں کو کاری ضربیں لگاتے ہوئے دوشنبہ کو لارڈز میں انگلینڈ کو پہلے ٹسٹ میں کامیابی کے قریب لا کھڑا کیا تھا۔ پرادیپ نے آخری پانچ گیندیں کھیلے جن میں دوسری آخری گیند پر ایل بی ڈبلیو فیصلے پر ڈی آر ایس کا کامیاب استعمال اور پھر آخری گیند پر بیاٹ کا کنارہ لگنے کے بعد گیند کا سلپ میں تھوڑا سے پہلے گرجانا شامل ہے، جس کے نتیجے میں سری لنکا نے 201/9 پر ڈرا کا نتیجہ حاصل کیا۔ دوسرا و آخری ٹسٹ لیڈز میں جمعہ کو شروع ہوگا۔ مختصر اسکور: انگلینڈ 575/9d ، 267/8dبمقابلہ سری لنکا 453، 201/9