دوسرا ٹسٹ : ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کیخلاف برتری

پورٹ آف اسپین ، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) کریگ براتھویٹ اور ڈارن براوو کی شاندار سنچریوں کی بدولت ویسٹ انڈیز کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں دوسرے روز 89 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پورٹ آف اسپین میں جاری میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے پہلی اننگز 1 وکٹ پر 6 رنز سے آگے بڑھائی۔ براتھویٹ اور براوو کی سنچریوں کی مدد سے ویسٹ انڈین ٹیم نے دن کے اختتام تک 5 وکٹ پر 310 رنز بنالئے۔ براتھویٹ 129 اور براوو 109 رنز بناکر آئوٹ ہوئے، کرک ایڈورڈز بھی 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کو دوسرے دن کے ختم تک کیویز پر 89 رنز کی برتری مل گئی، جنھوں نے پہلی اننگز میں 221 اسکور کئے تھے۔