دوسرا ٹسٹ : سری لنکا 660 کے ٹارگٹ پر 24/2

کرائسٹ چرچ ، 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں سری لنکا دوسرے ٹسٹ میں بدحال ہے جیسا کہ اسے چوتھی اننگز میں جیت کیلئے 660 کا ٹارگٹ ملا اور دن کا کھیل ختم ہونے تک مہمانوں نے 24/2 اسکور کئے۔ پہلی اننگز میں کین ولیمسن زیرقیادت کیویز نے صرف 178 رنز بنائے لیکن حریفوں کو 104 پر آؤٹ کرکے سبقت حاصل کی۔ تاہم، دوسری میں دنیش چندیمل کے بولرز کیویز کے مقابل ناکام ہوئے اور نیوزی لینڈ نے 585/4 پر اننگز ڈیکلیر کرکے سری لنکا کو 660 کا ٹارگٹ دیا۔ کیویز کیلئے دوسری اننگز میں اوپنر ٹی لاتھم (176) اور مڈل آرڈر میں ایچ نکولس (162) نے سنچریاں بنائیں۔