قاتل گرفتار ، آٹو چلانے کے ساتھ رہزن اور پاکٹ مار بن گئے تھے
حیدرآباد /16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مقتول اور قاتل اچھے دوست تھے ۔ یہ لوگ ساتھ آٹو چلاتے تھے اور رہزنی کی وارداتیں بھی ایک ساتھ انجام دیا کرتے تھے ۔ اچانک آپس کی دوستی دشمنی میں بدل گئی اور تینوں نے مل کر ایک کا قتل کردیا ۔ پولیس نے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ناجائز تعلقات ان ساتھیوں کی آپسی دشمن کا سبب بنیں ۔ جہاں محمد محبوب 26 سال ساکن حفیظ پیٹ 20 سالہ گورو تیواری اور 24 سالہ سید ابرہیم ساکنان حفیظ پیٹ نے کل عبدالمعز کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا تھا ۔ معز کی عمر 25 سال بتائی گئی ہے ۔ یہ چار ساتھی مقتول اور قاتل آپس میں اچھے دوست تھے اور پیشہ سے چاروں آٹو چلایا کرتے تھے ۔ یہ لوگ رہزنی ، پاکٹ مار بھی ایک ساتھ کیا کرتے تھے اور کئی مرتبہ جیل کی سزاء بھی کاٹ چکے ہیں ۔ گذشتہ چند دنوں سے معز اور محبوب میں دشمنی چل رہی تھی ۔ محبوب جو اس ٹولی کا اصل سرغنہ ہے اور اس قتل کا اہم ملزم بتایا گیا ہے ۔ معز کو قتل کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا اور اس نے سازش بھی تیار کری تھی ۔ اپنی اس گھناؤنی سازش میں اس نے اپنے ساتھیوں سید ابراہیم اور تیواری کو شامل کرلیا کل رات تینوں معز کے آٹو کا تعاقب کر رہے تھے اور معز کو دبوچنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ناریل فروخت کرنے کی بنڈی سے تیز دھار ہتھیار کو حاصل کرنے کے بعد معز پر حملہ کردیا اور اسے ہلاک کردیا گیا ۔ گچی باؤلی پولیس نے اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے قاتلوں کو گرفتار کرلیا ۔