دور دراز دیہی علاقوںمیں بھی سیاست کی خدمات

بچکنڈہ /11 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عابد علی خان ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ سیاست کی جانب سے ایس ایس سی کوئسچین بینک کی تقسیم قابل ستائش اقدام ہے ۔ بالخصوص دوردراز کے پسماندگہ اور دیہی علاقوں میں کوئسچین بینک بھیج کر اسے طلبہ میں مفت تقسیم کرنے پر مولوی عبدالسلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ و ختم نبوت بچکنڈہ نے ایڈیٹر جناب زاہد علی خان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے اس خدمات کو قابل تقلید قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سیاست عوام کیلئے رہنماء بن چکا ہے ۔ ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم لاوارث نعشوں کی تدفین طلباء و طالبات کو اسکالرشپس ، شادی بیاہ میں ایک کھانہ ایک میٹھا کی مہم شروع کی گئی ۔ یہ سب قابل تعریف ہے ادارہ سیاست وہ ادارہ ہے جو ایس ایس سی سے لیکر پی جی تک پڑھنے والے طلبہ و طالبات کو مدد کر رہی ہے ۔ ضلع نظام آباد کے پسماندہ علاقہ رہنے کے باوجود حلقہ جکل کے گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکولوں میں ایس ایس سی کوئسچین بنک تقسیم کرنے پر طلبہ و طالبات کو کافی مدد مل رہی ہے ۔ بچکنڈہ کے مواضعات مستقر بچکنڈہ کے ہائی اسکول ، ہسکل کے ہائی اسکول ، واجد نگر بنڈہ ریجنل اور مدنور ہائی اسکول شیخاپور ہائی اسکول میں کوئسچین بنک مفت تقسیم کرنے پر اسکول چیرمین اور ہیڈ ماسٹرس نے جناب زاہد علی خان سے اظہار تشکر کیا ۔ مفتی محمد حامد قاسمی نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ محنت و لگن اور جستجو سے پڑھتے ہوئے اپنے اسکول و اساتذہ والدین کا نام روشن کریں ۔ اس کوئسچین بینک کا بھرپور مطالعہ کرتے ہوئے امتحان کی تیاری میں لگے رہے ۔