دورہ ٔانگلینڈ میں ٹم پین کو آسٹریلیا ونڈے ٹیم کی کمان

ملبورن،8مئی (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ کپتان ٹم پین کو اگلے مہینے انگلینڈ دورے میں پانچ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلیا کی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کی بھی کمان سونپی گئی ہے ۔ کپتان اسٹیون اسمتھ پر ایک برس کی پابندے کے بعد سے ابھی تک کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے 2019 عالمی کپ میں ٹیم کیلئے نئے کپتان کا اعلان نہیں کیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے منگل کو بتایا کہ ٹسٹ کپتان پین ہی اگلے مہینے انگلینڈ کے دورے میں آسٹریلیا کی ایک روزہ ٹیم کی قیادت کریں گے ۔ پین کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کیلئے پندرہ رکنی ٹیم کا کپتان منتخب کیاگیا ہے ۔ جنوبی افریقہ میں ہوئے بال ٹیمپرنگ کے واقعہ کے بعد یہ آسٹریلیا کی پہلی سیریز ہے ۔ کپتان اسمتھ کے ساتھ نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بلے باز کیمرن بین کرافٹ کی معطلی کے بعد سلیکٹروں نے آرون فنچ کو ونڈے ٹیم کا نیا نائب کپتان منتخب کیا ہے ۔ وہ بیش میں وکٹوریا 20 کے کپتان ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ونڈے اور ایک ٹوئنٹی میچوں کی سیریز تیرہ سے 27 جون تک کھیلی جائے گی۔ جسے اگلے سال انگلینڈ میں ہونے والے عالمی کپ سے پہلے پریکٹس ٹورنمنٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔اس کے بعد آسٹریلیائی ٹیم 20 سہ فریقی سیریز کیلئے زمبابوے روانہ ہوگی اور وہاں یکم جولائی سے وہ پاکستان اور میز بان ٹیم کے ساتھ سیریز کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے ایک سلیکٹر ٹریور ہاس نے کہا کہ ٹیم میں ایک مضبوط کپتان ہے اور انہیں آرون سے مدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیائی ٹیم کے مستقل کپتان کا فیصلہ جلد ہی کیا جائے گا ۔ اس سے پہلے آسٹریلیائی بلے باز اسمتھ میچوں کی تینوں فارمیٹ میں ٹیم کے کتان تھے لیکن وکٹ کیپر بلے باز پین کیلئے ٹسٹ کے ساتھ ونڈے کی کپتانی کو بھی بڑی ذمہ داری تصور کیا جارہا ہے ۔ جنوبی آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز الیکس کاری کو بھی ایک روزہ ٹیم میں شامل کیاگیا ہے حالانکہ وکٹ کیپر کی ذمہ داری پین کے پاس ہی رہے گی۔ ٹیم میں غیرتجربہ کار ڈی آر کی شارٹ کو بھی جگہ دی گئی ہے جنہوں نے فروری میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے ٹوئنٹی میچ میں متاثر کیا تھا ایک اور کھلاڑی ٹسٹ اسپنر ناتھ لیون کی 2016 کے بعد واپسی ہورہی ہے ۔ آسٹریلیائی ٹیم میں حالانکہ تیز گیند باز مثیل اسٹارک ، پیٹ کمنس نہیں ہوں گے ۔ جنوبی افریقہ کے ساتھ متنازعہ سیریز کے ساتھ زخمی ہوگئے تھے ۔ ان کے پاکستان کے یواے ای میں گھریلو دورے سے پہلے واپسی کی امید نہیں ہے ۔ جوش ہیزلووڈ کے ساتھ کین ریچرڈ سن ، جائے ریچرڈ سن اینڈریو ٹائی اور بلی اسٹین لیک تیز گیند باز ہوں گے ۔انگلینڈ دورے میں ٹوئنٹی میچ کیلئے فنچ کو کپتان اور الیکس کاری کو نائب کپتان بنایاگیا ہے ۔ جب کہ ٹیم میں غیرتجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیاگیا ہے ۔