دورہ سری لنکا، اینڈرسن اور براڈکوآرام

لندن۔20اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ نے رواں سال کے آخر میں دورہ سری لنکا کیلئے فاسٹ بولروں کی جوڑی اسٹورٹ براڈ اورجیمز اینڈرسن کو آرام دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر۔نومبرمیںسری لنکاکیخلاف ونڈے اورٹسٹ سیریز کیلئے کرس ووکس کیساتھ جمی پورٹر، سام کیورن اور فٹ ہونے پر جمی ایورٹن کو صلاحیت کے اظہار کا موقع دیا جا سکتا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے کہاکہ دونوں فاسٹ بولروں کوآرام ان کے فٹنس پروگرام کے تحت کروایا جائیگا،اس دوران اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن مسلسل کرکٹ کھیلنے کی تھکاوٹ دور کرسکیں گے۔یادرہے کہ ہندوستان کے خلاف رواں سیریز میں بھی اینڈرسن اور براڈ کو آرام دینے کا امکان ہے۔