ڈھاکہ ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) زمبابوے نے بنگلہ دیش کے خلاف محدود اوورس کے میچس کی سیریز کیلئے اپنے لیگ اسپنر گرائم کریمر اور وکٹ کیپر بلے باز ریگس چکابوا کو ٹیم میں واپس طلب کرلیا ہے ۔ زمبابوے کی ٹیم بنگلہ دیش کے دو ہفتوں کے دورہ میں تین ونڈے میچس اور دو ٹوئنٹی 20 میچس کھیلے گی ۔ آل راونڈر ایلٹن چگمبورا ونڈے اور ٹی 20 میں ٹیم کی قیادت کرینگے ۔ زمبابوے کی ٹیم پیر کو بنگلہ دیش پہونچے گی اور پہلا ونڈے 7 نومبر کو کھیلا جائیگا ۔ دورہ کیلئے معلنہ ٹیم اس طرح ہے ۔ ایلٹن چگمبورا ( کپتان ) ‘ سکندر رضا ‘ ریگس چکابوا ‘ چامو چھیبابا ‘ ٹینڈائی چیسورو ‘ گرائم کریمر ‘ کریگ ارون ‘ لیوک جونگوے ‘ این مڈزوے ‘ ویلنگٹن مساکاڈزا ‘ رچمنڈ متوم بامی ‘ ٹی مزربانی ‘ جان نیامبو ‘ ٹیناشے پنگیانگارا ‘ مالکم والر اور سین ولیمس ۔